منگلورو 9 / جولائی (ایس او نیوز) مولی ہیتلو جنکشن کے قریب دکاندار کو کسی معمولی بات پر اپنے ملازم کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پاندیشور کے رہنے والے تولین حسن (32 سال) نامی دکان دار نے پہلے تو گاتیان جی جگّو نامی ملازم کو زندہ جلا کر مار ڈالنے کے مقصد سے جان بوجھ کر اپنی دکان میں آگ لگائی اور پھر اس کے بعد دکان میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے اور اس کے نتیجے میں گاتیان کی موت واقع ہونے کی بات کہتے ہوئے پولیس اور عوام کو گمراہ کیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ ماشوپا جنرل اسٹور کے مالک حسن نے کل صبح 8:30 بجے اپنی دکان میں آگ لگائی تھی اور شواہد مٹانے کے مقصد دوپہر 1:30 بجے عوام کو بتایا کہ الیکٹرک شاک کی وجہ سے جگّو کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جگّو کو وینلاک اسپتال لے جانے پر وہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی تھی ۔
جب سٹی ساوتھ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کی اور عوام معلومات حاصل کی تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ حادثاتی موت نہیں بلکہ قتل عمد کا معاملہ ہے ۔ اس کے بعد پولیس نے حسن کو گرفتار کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔